حکومت کی ملک دوست پالیسیو ں سے ملک بحرانو ں سے باہر نکل رہا ہے، عابد علی

حکومت کی ملک دوست پالیسیو ں سے ملک بحرانو ں سے باہر نکل رہا ہے، عابد علی

  

لاہور(وقائع نگار)قومی تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت کی ملک دوست پالیسیو ں سے ملک بحرانو ں سے باہر نکل رہا ہے جبکہ امن و امان کی فضا میں بہتر ی آنے سے سرمایہ کاری کو فروغ ملنا شروع ہو گیا ہے حکومت بجلی و گیس کی کاروباری برادری کو فراہمی کی طرف خصوصی توجہ دے تاکہ اس سیکٹر میں سرمایہ کاری ہو اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں حکومت خاص طور پر چین کو فوکس کرے کہ اگر چین اپنی تجارت کا معمولی سا حصہ بھی پاکستان کیلئے مخصوص کر دے تو پاکستانی معیشت سٹینڈ لے سکتی ہے۔   ۔ انہوں نے کہا حکومت ٹیکس سسٹم کو بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے ترتیب دے ، طاقتور حلقوں سے ٹیکس وصولی کرے اور بالواسطہ ٹیکس کم سے کم کرے کہ اس کا نشانہ غریب اور متوسط افراد بنتے ہیں ۔ حکومتFBRکو بنک اکاؤنٹس تک رسائی کے تباہ کن اختیارات دینے سے باز رہے ۔ اس سے سوائے کیپیٹل جام اور کیپیٹل فلائٹ کے کچھ حاصل نہ ہوگا ۔ انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان دہشتگردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں ۔ امید ہے نئے سال میں آپریشن ضرب عضب کی زبردست چوٹ سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا اور امن و امان سے کاروباری ماحول بہتر ہونے سے سرمایہ کاری کا ایک نیا عمل شروع ہوگا۔حافظ عابدعلی نے کہا کہ تاجر و صنعتکار برادری ملکی معاشی پالیسیو ں میں اصلاحات لانے اور بحرانو ں کے خاتمہ کر نے میں کلیدی کر دار ادا کر نے پر وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اوروزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شر یف کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -