اکمل اویسی پیر زادہ کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس

اکمل اویسی پیر زادہ کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس

  

 لاہور(پ ر) معروف سیاسی ، سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد رفیق کمبوہ کی اہلیہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں انتقال کر گئی تھیں، مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے تنظیم الفجر کے مرکزی آفس میں اکمل اویسی پیر زادہ کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس ہوا۔ تلاوت کلام پاک علامہ مظفر حسین نے کی جبکہ فکر آخرت پر حضرت علامہ محمد انس عالم نے بیان کیا۔ اجلاس میں پیر ضیاء المصطفیٰ حقانی نے دعا کرائی۔ اجلاس میں طارق مقصود ،محمد علی، خالدمیؤ ،صداقت شیخ ،رائے محمد ندیم جلو کہ ،محمد علی ، محمد مجاہد و دیگر احباب نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -