صنعتی شعبے کیلئے لوڈ شیڈنگ ختم کرنا صنعتکار دوست فیصلہ ہے ، ظہیر بھٹہ

صنعتی شعبے کیلئے لوڈ شیڈنگ ختم کرنا صنعتکار دوست فیصلہ ہے ، ظہیر بھٹہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے وزارت پانی و بجلی کی جانب سے ملک بھر میں صنعتی شعبہ کے لئے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کیلئے لوڈ شیڈنگ ختم کرنا صنعتکار دوست فیصلہ ہے صنعتی اداروں میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ سے صنعتیں اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق کام کرینگی جس سے ملکی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور بیرون ملک پاکستانی اشیاء برآمد کرکے حکومتی ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ظہیر بھٹہ نے کہا کہ اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتکار مالی بحران اور مزدور طبقہ بے روزگاری کا شکار ہورہا تھا اب صنعتی اداروں میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ سے صنعتکاروں کا خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔   انہوں نے کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کرے تاکہ صنعتکار سستی اشیاء تیار کرکے سستے داموں عوام کو فراہم کرسکیں بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی ہوگی اور عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا۔