کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے کسی بھی قسم کی سودے بازی قابل قبول نہیں ، مسرت چیمہ
لاہور(وقائع نگار) تحریک انصاف خواتین ونگ کی سینئر نائب صدر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے کسی بھی قسم کی سودے بازی قابل قبول نہیں جب تک مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی منشاء کے مطابق حل نہیں ہوتا اس وقت تک پاکستان اور بھارت کے درمیان دیگر تنازعات ختم نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کشمیر ہی اصل میں تکمیل پاکستان ہے ، آزادی کشمیر کے حصول کے لئے ہندو سے اسی کی زبان میں ہی بات کرنا ہوگی، بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کی پالیسی کو نظر انداز کیا ہے آزادی کشمیر کی تحریک بے مثال قربانیوں سے بھری ہوئی ہے بھارت کے ساتھ دوستی اور تجارت کیلئے بے چین حکمران شہدا کشمیر کے خون کو بھی پیش نظر رکھیں بھارت کی وزارت داخلہ کے سابق افسر پہلے ہی ممبئی حملے خود کرانے کا انکشاف کر چکا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت ہر قیمت پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانا چاہتا اور پاکستان کو بدنام کرانا چاہتا ہے۔