تیزرفتار ترقی کیلئے جدید اور معیاری انفراسٹرکچر ناگزیر ہے، شاویز خان

تیزرفتار ترقی کیلئے جدید اور معیاری انفراسٹرکچر ناگزیر ہے، شاویز خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ تیزرفتار ترقی کیلئے جدید اور معیاری انفراسٹرکچر ناگزیر ہے پنجاب حکومت صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے ترقیاتی منصوبوں کی شفاف ،معیاری اورتیزرفتاری سے تکمیل پنجاب حکومت کی پالیسی ہے ٹھوس اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے صوبے بھر میں ذرائع نقل وحمل کو بہتر بنایا جارہا ہے بہتر ذرائع مواصلات،معاشی ، تجارتی اورسماجی سرگرمیوں کے فروغ کا باعث بنتے ہیں۔   صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کے شاہکار برق رفتاری سے مکمل کیے گئے ہیں۔انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبوں کی معیاری اوربروقت تکمیل سے پنجاب میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے عمران خان ناکام خان بن گئے ہیں وہ صرف تنقید تک محدود ہیں اور خیبرپختون خواہ پر توجہ نہیں دے رہے ہی وجہ ہے کہ ان کی ساکھ ختم ہوگئی ہے ۔