ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی کادرس و قرآن کی نشست سے خصوصی خطاب

ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی کادرس و قرآن کی نشست سے خصوصی ...

  

 لاہور(پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے درس قرآن کی نشست میں ’’سورۃ اقرا‘‘ کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مکی سورۃ ہے اور قرآن پاک کی پہلی پانچ سورتوں میں ہے۔ اقرا کا مطلب پڑھئے آپؐ امت کے رہنما تھے۔ آپؐ نے بے سہاروں کو ہمیشہ سہارا دیا اور انسانیت کی مذمت کرتے رہے۔ جب آپؐ کو معلوم ہوا کہ یہ لوگ مجھے یہاں سے نکالیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے آپؐ و انسانیت کا راستہ دیا اور قرآن کریم میں زندگی کے تمام پہلوؤں کو اُجاگر کر دیا یہ عقل کا کھیل ہے جب عقل کام کرتی ہے تو تمام معاملات ٹھیک ہوتے ہیں انسان نے اللہ کے دیئے ہوئے علم کے ذریعے اس میں اضافہ کیا۔    انسان کی شناخت یہ ہے کہ اس نے اللہ کی مدد سے مختلف ایجادات کیں اور اپنی ضروریات کے لئے اس میں توسیع کی پڑھنے کے لئے لکھنے کے لئے ضروری ہے آپؐ اکثر فرماتے کہ مَیں پڑھا ہوا نہیں ہوں۔ عربوں کے رہنے والوں کا قدرتی طور پر حافظہ بہت تیز تھا ۔آپ ؐ نے فرمایاکہ جو شخص فدیہ دے سکتا ہے وہ فدیہ دے اگر نہیں دے سکتا تو دس آدمیوں کو پڑھائے۔ اقرا سے ہی ہمیں لکھنے پڑھنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ پہلا لفظ آدمی کو آنا چاہئے وہ اللہ ہے۔ لکھنے پڑھنے میں رب کے نام سے پڑھا جائے وہی علم ہے ہمیں اُسی رب کے نام سے پڑھنا چاہئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -