حکمران دعوؤں اور بیانات پر انحصار کرنے کی بجائے عملی اقدامات کریں ، عابد صدیقی

حکمران دعوؤں اور بیانات پر انحصار کرنے کی بجائے عملی اقدامات کریں ، عابد ...

  

 لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکمران دعوؤں اور بیانات پر انحصار کرنے کی بجائے عملی اقدامات کریں دہشتگردی پر پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولی مؤقف اپنایا، دہشتگردوں نے پاکستان کے چہرے کو پوری دنیا میں مسخ کر دیا ہے دہشتگردی کو ختم کرنے کی پوری دنیا سے جتنی سہولت موجودہ حکومت کو مل رہی ہے اس طرح کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران لیت و لعل کرنے کی بجائے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے بھرپور کارروائی کرے انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عملی اقدامات اگر نظر آ رہے ہیں۔  تو وہ آرمی چیف کرتے نظر آ رہے ہیں پوری قوم دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے دہشتگردوں کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -