لاہور رنگ روڈسادرن لوپ کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، اللہ رکھا چودھری

لاہور رنگ روڈسادرن لوپ کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، اللہ رکھا چودھری

  

 لاہور( پ ر)مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور رنگ روڈسادرن لوپ کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے منصوبے پر تیزرفتاری سے کام کرنے کی ضرورت ہے لاہور رنگ روڈ کے نادرن لوپ کی تعمیر سے شہریوں کو آمدو رفت کی بہتر سہولیات میسر آئی ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی شفاف،معیاری اوربرق رفتاری سے تکمیل پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے لاہور رنگ روڈ کے سادرن لوپ منصوبے کی تعمیر میں بھی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ترقیاتی منصوبوں میں ہارٹی کلچر کو فروغ دیاگیا ہے اورترقیاتی منصوبوں کو ہارٹی کلچر کے ذریعے دیدہ زیب بنایا گیا ہے مسلم لیگ (ن) عوام کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے ہماری ڈیڑھ سال کی کارکردگی معیاری ہے دھرنے کے باوجود ہم نے عوام کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کو شش کی ہے آمریت کے چھوڑے ہوئے مسائل حل کرنے کیلئے ہر سطح پر اقدامات کئے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -