الطاف حسن قریشی کی پوتی کی شادی بخیر وخوبی انجام پائی

الطاف حسن قریشی کی پوتی کی شادی بخیر وخوبی انجام پائی

  

لاہور(پ ر) اردو ڈائجسٹ کے مدیر الطاف حسن قریشی کی پوتی زُخرف بنت کامران الطاف کی شادی معروف تاجر شفقت محمود بٹ کے صاحبزادے عمیر سے انجام پائی شادی کی تقریب میں سابق صدر رفیق احمد تارڑ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر احسن اقبال،وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود، سابق وفاقی وزیر خورشید قصوری، مجیب الرحمن شامی، جمیل اطہر ، اوریا مقبول جان، شمشاد احمد خان، رحمت علی رازی، صدیق الفاروق، رؤف طاہر، وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر اکرم چودھری، غلام مصطفی میرانی، عارف نظامی، لیاقت بلوچ، فرید پراچہ، ہارون رشید، میاں مصباح الرحمن ، نسیم باجوہ، نصیراحمدسلیمی، ڈاکٹر سرور اور دیگر نے شرکت کی۔   اس موقع پر ترجمان حکومت پنجاب سید زعیم حسین قادری نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے اردو ڈائجسٹ کے مدیر اور معروف کالم نگار الطاف حسن قریشی کو ان کی پوتی کی شادی کے موقع پر نیک تمناؤں کے اظہار کے طور پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نوبیاتا جوڑے کو گوشگوار زندگی بسر کرنے کی دعا کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -