فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر )جماعۃالدعوۃ پاکستان کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مرکز القادسیہ چوبرجی میں گزشتہ روز ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہربھر سے امدادی رضاکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہفتہ اور اتواردودن تک جاری رہنے والی اس ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ میں ریسکیو سے متعلقہ سینئر ٹرینرز نے فائر فائٹنگ،فرسٹ ایڈ ،ڈیڈ باڈی منیجمنٹ ،ڈرائیونگ سیفٹی اور واٹر ریسکیو کے حوالے سے ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعے لیکچرز دیئے جبکہ رضاکاروں کو ہینڈ ٹو ہینڈ پریکٹس بھی کروائی گئی ۔ورکشاپ کے اختتام پر چیئرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حافظ عبدالرؤف نے امدادی رضاکاروں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے ۔   اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریسکیو ورکشاپ کا مقصد امدادی رضاکاروں کو جدید ریسرچ اور ریسکیو آلا ت کے متعلق آگاہی و تربیت دینا ہے تاکہ وہ زلزلوں ،سیلابوں ،آتشزدگی اور دیگر حادثات کی صورت میں بروقت ریسکیو آپریشن کر کے متاثرہ لوگوں کی جانیں بچا سکیں ۔   ایف آئی ایف کے چیئرمین حافظ عبد الرؤف نے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اس طرح کی ریسکیو ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد کر رہی ہے جس میں ریسکیو کے شعبوں سے منسلک سپیشلسٹ اور سینئر ٹرینرز کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں ۔ ریسکیو ٹریننگ ورکشاپس میں لوگ بڑے جوش و خروش سے شرکت کر رہے ہیں ۔