فوجی عدالتیں رواں ماہ کے آخر تک کام شروع کردیں گی ‘ شجاع خانزادہ

فوجی عدالتیں رواں ماہ کے آخر تک کام شروع کردیں گی ‘ شجاع خانزادہ

  

لاہور) جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے پہلے مرحلے میں 5آرڈیننسوں کے اجراء کے بعد ان پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کو حتمی شکل دی جا چکی ہے اور یہ عدالتیں رواں ماہ کے آخر تک اپنا کام شروع کر دیں گی۔انہوں نے یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کا پہلا مرحلہ جاری ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مکمل تحقیق کے بعد ایسے افراد جو براہ راست دہشت گردی کے مرتکب ہوں یا دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث ہوں ،کے ناموں کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں اور ان کے مقدمات جلد فوجی عدالتوں میں بھیجے جائیں گے۔کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت اٹھائے گئے اقدامات اور اس ضمن میں جاری کردہ آرڈیننسوں پر عملدرآمد کے باعث عرصہ دراز سے سیاسی مداخلت یا دیگر وجوہات کے باعث قانون سے چھپے لوگوں کے خلاف کارروائی سے صوبہ میں امن و امان میں مزید بہتری آئے گی۔

مزید :

صفحہ اول -