رینجرز نے سانحہ 12مئی میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا ،اہم انکشافات
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے کراچی کے علاقے محمود آباد سے سانحہ بارہ مئی میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم نے کئی افراد کے قتل کا اعتراف کیا،اسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ینجرز نے خفیہ اطلاع پر محمود آباد کے علاقے میں کارروائی کرکے رفیق نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ ملزم نے کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ سمیت سانحہ 12 مئی 2007ء میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم رفیق نے ٹارگٹ کلرز کو پناہ دینے اور ٹارگٹ کلرز کی ٹیم چلانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزم کو آج ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ محکمہ داخلہ سے جی آئی ٹی کی تشکیل کے لئے بھی درخواست کی جائے گی۔رینجرز نے محمودآباد سے گرفتار ٹارگٹ کلرسے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق رینجرز ترجمان کاکہنا تھا کہ ٹار گٹ کلر کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے اور عبدالرافیق ایم کیو ایم محمود آباد کا سیکٹر انچارج ہے۔رینجرز ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے مختلف مقامات پر اسلحہ چھپا کر رکھا تھا اور ٹارگٹ کلرزکے ایک گروہ کی سرپرستی بھی کرتا تھا۔رینجرز ترجمان کے مطابق عبدالرافیق سے ایک چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے اووہ بینک کی نوکری کی آڑ میں غیرقانونی وارداتیں کر تا تھا۔دریں اثناء متحدہ کے رہنما عامر خان اور رابطہ کمیٹی نے اس سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفیق کو رینجرز نے 12مئی کا ٹارگٹ کلر ا ور خطرناک مجرم بنا کر پیش کیا ہے، رفیق کو گذشتہ روز گھر سے گرفتا ر کیا گیا، ہم نے 12مئی کی سازش کو بے نقاب کرنے کیلئے پہلے بھی ثبوت پیش کئے، 12مئی کو دوسر ی جماعتوں نے ایم کیو ایم نے بھی ریلی نکالی تھی۔ اس سارے پرا پیگنڈہ کا مقصد ایم کیو ایم کا امیچ خراب کرنا ہے۔عامر خان نے مزید کہا ہے کہ ایم کیو ا یم ا یک محب وطن جماعت ہے، متحدہ قانون پر عمل کرتی ہے اور عدالتی احکامات مانتی ہے۔۔حیدر عباس رضوی نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر ہمیشہ برا وقت رہا ہے