خیبر ایجنسی ،وادی تیراہ میں امن لشکر کے مرکز میں بم دھماکہ ،3رضاکار جاں بحق ،5زخمی

خیبر ایجنسی ،وادی تیراہ میں امن لشکر کے مرکز میں بم دھماکہ ،3رضاکار جاں بحق ...

  

 لنڈی کوتل(اے این این)خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے نری بابا میں دھماکہ ،امن لشکر کا مرکز تباہ،3رضا کار جاں بحق،5زخمی ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق ہفتہ کی سہ پہر خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے نری بابا میں امن لشکر کے مرکز میں دھماکہ ہو ہے جس کے نتیجے میں مرکز میں موجود3رضا کار جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکے سے امن لشکر کا مرکز تباہ ہو گیا ہے۔۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے. واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری سے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی طرح خیبر ایجنسی میں بھی دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔اس واقعہ میں ممکنہ طور پر کالعدم لشکر اسلام ملوث ہو سکتا ہے۔واقعہ کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -