سرکاری افسران کی براہ راست غیر ملکیوں کی تقریبات میں شرکت پر پابندی عائد

سرکاری افسران کی براہ راست غیر ملکیوں کی تقریبات میں شرکت پر پابندی عائد

  

 پشاور (آن لائن) سرکاری افسران کے براہ راست غیر ملکیوں کی تقریبات میں شرکت پر پابند ی عائد کر دی ہے اوراس کی خلاف ورزی کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف کاروائی کی جائیگی جبکہ پرائیویٹ محکموں کے سربراہوں کے لئے بھی پالیسی تیار کر لی گئی ہیں ۔ غیر ملکیوں کو سرکاری محکموں کی جانب سے براہ ر است اپنے اپنے تقریبات میں شرکت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے اوراس حوالے سے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے اجازت حاصل کرنا لازمی قرار دے دی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے چاروں صوبائی حکومتوں کو اس ضمن میں آگاہ کردیا ہے ۔ خیبر پختونخوا کے تمام صوبائی محکموں کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ براہ راست کسی بھی غیر ملکی سفارتخانے کے پروگرام میں نہ جائیں اور نہ کسی تقریب میں جائیں صوبائی حکومت یا وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں سے باقاعدہ طور پراس کی اجازت لی جائے ۔ غیر ملکیوں کی تقریبات میں شرکت کے لئے پرائیویٹ اداروں کے ملازمین کی بھی پالیسی وضع کر دی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -