واہگہ باڈر پر خود کش حملے کے بعد بھارت کا اٹاری گیٹ کو بلٹ پروف بنانیکا فیصلہ

واہگہ باڈر پر خود کش حملے کے بعد بھارت کا اٹاری گیٹ کو بلٹ پروف بنانیکا فیصلہ

  

 امرتسر(اے این این) واہگہ باڈر پر خود کش حملے کے بعد بھارت کا اٹاری گیٹ کو بلٹ پروف بنانے کا فیصلہ،تیاری مکمل۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے واہگہ بارڈر پر خود کش دھماکے کے بعد اٹاری گیٹس کو بلٹ پروف بنانے کا فیصلہ کرلیاہے ۔بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل امرتسر سیکٹر ایم ایف فاروقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اٹاری گیٹ کو بلٹ پروف بنانے کی تصدیق کی ہے۔انھوں نے کہاہے کہ ہم سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے واہگہ بارڈر پر تعینات پاکستان رینجر پر انحصار نہیں کرسکتے ۔ہم نے اپنے گیٹس کو بلٹ پروف بنانے کا فیصلہ کیاہے ۔یاد رہے کہ 2نومبر2014ء کوواہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں ایک خود کش دھماکے سے 60سے زائد پاکستانی شہری شہید ہوئے تھے ۔اس دھماکے کی ذمہ داری احرارالہند نے قبول کی تھی ۔

مزید :

صفحہ اول -