ملالہ کی بوکو حرام کے قبضے سے 200 نائیجرین طالبات کو رہا کروانے کی اپیل

ملالہ کی بوکو حرام کے قبضے سے 200 نائیجرین طالبات کو رہا کروانے کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاگوس(آئی این پی) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے عالمی طاقتوں سے بوکو حرام کے قبضے سے200 نائجیرین مغوی طالبات کو رہا کروانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ بچیاں سیاستدانوں یا طاقتور گھرانوں کی ہوتیں تو تمام ممالک ان کے لیے کھڑے ہوجاتے مگر ان لڑکیوں کا تعلق نائجیریا کے ایک پسماندہ علاقہ سے ہے، اس لیے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا جو ایک افسوس ناک عمل ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق نائجیریا کے شہر لاگوس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ بوکو حرام کے قبضے میں200 نائجیرین مغوی طالبات کی رہائی کیلئے عالمی طاقتیں فوری طور اقدامات کریں، اس معاملے پر عالمی خاموشی اچھی علامت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ بچیاں سیاستدانوں یا طاقتور گھرانوں کی ہوتیں تو تمام ممالک ان کے لیے کھڑے ہوجاتے مگر ان لڑکیوں کا تعلق نائجیریا کے ایک پسماندہ علاقہ سے ہے، اس لیے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا جو ایک افسوس ناک عمل ہے۔ملالہ نے کہا کہ گزشتہ برس اپریل سے اب تک اس واقعے کو300 دن گزر چکے ہیں مزید دیر ناقابل قبول ہوگی۔ اس سے دہشتگردوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔ ملالہ نے اپنے فنڈ سے نائجیریا کی غریب بچیوں کی تعلیم کے لیے رقم کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تعلیم کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔

مزید :

صفحہ اول -