جنوبی چھاؤنی، 65 سالہ ڈاکٹر نے سرمیں گولی مار کرخودکشی کر لی

جنوبی چھاؤنی، 65 سالہ ڈاکٹر نے سرمیں گولی مار کرخودکشی کر لی

  

 لاہور(کر ائم سیل) جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں نامعلوم وجوہات پر 65 سالہ ڈاکٹر نے سرمیں گولی مار کرخودکشی کر لی، پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ جنوبی چھاؤنی کے علاقے نشاط کالونی کے رہائشی 65 سالہ ڈاکٹرحامد ندیم گوندل نے اپنے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاش کو قبضے میں لے کرپوسٹ ما رٹم کے لیے مردہ خانے میں منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔

مزید :

علاقائی -