کوٹ لکھپت ، دو گروپوں کے مابین فائرنگ کاتبادلہ ،ایک شخص شدید زخمی

کوٹ لکھپت ، دو گروپوں کے مابین فائرنگ کاتبادلہ ،ایک شخص شدید زخمی

  

 لاہور(کر ائم سیل) کوٹ لکھپت کے علاقہ ندیم پارک کے قریب دو گروپوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگوں نے سڑک پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں ایدھی ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچا دیاجہاں اسکی حالت تشویش ناک ہے ۔پولیس کے مطابق دو گروپوں کی آپس میں لڑائی ہوئی جس پر دونوں گروپوں کے ارکان نے فائرنگ کا تبادلہ کیا جس سے 35 سالہ وقار شدید زخمی ہوگیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے ملزمان کو ٹریس کرنے کے بعد ہی مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

مزید :

علاقائی -