شالیمار،گھاس منڈی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص شدید زخمی

شالیمار،گھاس منڈی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص شدید زخمی

  

 لاہور(کر ائم سیل) شالیمار کے علاقہ گھاس منڈی میں گیس سلنڈراچانک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں چالیس سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا، اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبولنس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو شالیمار ہسپتال میں شفٹ کروادیا جہاں اسکی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ گھاس منڈی میں چالیس سالہ بوٹا کام کررہا تھا کہ اچانک گیس سلنڈر پھٹنے سے وہ شدید زخمی ہوگیادھماکہ اتنا زور دار تھا کہ قریبی گھروں سے لوگ خوفزدہ ہوکر باہر آگئے ۔

مزید :

علاقائی -