پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ ،تحریک طالبان کا ٹھکانہ تباہ

پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ ،تحریک طالبان کا ٹھکانہ تباہ

  

 کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر ایجنسی سے متصل افغان علاقے نازیان میں امریکی ڈرون طیارے نے حملہ کیا۔ افغان سکیورٹی ادارے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈرون حملے کے نتیجے میں دہشتگردوں کا ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ واضح رہے آرمی پبلک سکول پشاور پر تحریک طالبا ن کی طرف سے کئے جانے والے حملے کے بعد پاک افغان سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف امریکی اور افغان فورسز کی یہ دوسری بڑی کاروائی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -