تھانہ گکھڑ کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

تھانہ گکھڑ کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

  

 گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) تھانہ گکھڑ کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے بتایا گیا ہے کہ گکھڑ کا رہائشی 30سالہ لالی بٹ اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ اسی دوران اسے 2نامعلوم ملزمان نے فائر ماردیے ،مخدوش حالت میں مضروب کو سول ہسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا پولیس نے مقتول کے ورثاء کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاحال اصل ملزمان کا سراغ نہ مل سکا ہے ۔

مزید :

علاقائی -