مختلف مقامات پر آتشزدگی ، لاکھوں روپے کاسامان جل گیا

مختلف مقامات پر آتشزدگی ، لاکھوں روپے کاسامان جل گیا

  

لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیتی سامان جل گیا جبکہ آگ پر قابو پانے کی کوشش میں دو مزدور جھلس گئے، اطلاع ملنے فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔بتایا گیا ہے کہ مانگا منڈی کے علاقہ میں واقع ایک مقامی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی چند ہی منٹوں میں آگ نے فیکٹری کے مین ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ پر قابو پانے کی کوشش میں فیکٹری ملازمین تنویر اور جواد آگ لگنے سے معمولی طور پر جھلس گئے، ساتھیوں نے زخمیوں کو فوری طور پر جناح ہسپتال پہنچا دیا ،شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں کباڑ خانہ میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔

مزید :

علاقائی -