عمران خان نے سیاسی بحران کے حل پر پیپلز پارٹی کی مصالحتی پیشکش پر آمادگی ظاہر کی ہے ،خورشید شاہ

عمران خان نے سیاسی بحران کے حل پر پیپلز پارٹی کی مصالحتی پیشکش پر آمادگی ظاہر ...

  

سکھر(اے این این) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاسی بحران کے حل پر پیپلز پارٹی کی مصالحتی پیشکش پر آمادگی ظاہر کی ہے،تحریک انصاف پارلیمانی سیاست میں موثر کردار ادا کرے،ایم کیو ایم حکومت میں آتی جاتی رہتی،یہ نئی بات نہیں،متحدہ اور رحمان ملک دونوں بادشاہ ہیں۔سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے عمران خان پر زور دیا کہ وہ پارلیمانی سیاست میں موثر کردار ادا کریں۔ عمران خان نے سیاسی بحران کے حل کیلئے اس بات پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ پیپلز پارٹی کی مصالحت کی پیشکش پر غور کریں گے۔ ایک سوال پر خورشیدشاہ نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی پر متفق ہے۔انھوں نے کہا کہ شکارپور سانحے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کراچی میں ہوتے ہوئے شکار پور نہیں آئے ، ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حکومت میں شامل ہو رہی ہے یا نہیں ؟؟ انھیں معلوم نہیں، ایم کیو ایم اور رحمان ملک دونوں بادشاہ ہیں ،ایم کیو ایم آتی جاتی رہتی ہے،کوئی نئی بات نہیں ہے

مزید :

صفحہ اول -