ٹریفک حادثو ں ،پراسرارطور پر ہلاک ہونے والے 5افراد کی لاشیں ورثا کے سپرد

ٹریفک حادثو ں ،پراسرارطور پر ہلاک ہونے والے 5افراد کی لاشیں ورثا کے سپرد

  

 لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں دو روز قبل ٹریفک حادثو ں ،پراسرارطور پر اور پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے 5افراد کی لاشیں پوسٹمارٹم کا عمل مکمل ہونے کے بعد انویسٹی گیشن پولیس نے ورثا کے حوالے کر دیں،لاشیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام برپا، بعد ازاں ان کو مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شالیمار انوسٹی گیشن پولیس کی زیر حراست مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے 60سالہ سرور، رائے ونڈ روڈ پر ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے 25سالہ نوجوان، گارڈن ٹاؤن برکت مارکیٹ کے قریب 45سالہ اقبال، شیفق آباد میں 50سالہ یونس اور باٹا پور میں ٹرک کی ٹکر سے ہلاک ہونے والی خاتون سمیت 5لاشوں کا پوسٹمارٹم مکمل ہونے کے بعد متعلقہ تھانوں کی انوسٹی گیشن پولیس نے ورثاء کے حوالے کر دیں، جن کو بعد میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -