پاکستان بارکونسل اور سپریم کورٹ بار کی21 ویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کو چیلنج کرنے کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد (آن لائن)پاکستان بارکونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 21 ویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں آئینی درخواست رواں ہفتے دائر کئے جانے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق درخواستوں میں موقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں گناہگار اور بے گناہ ہونے کی بنیاد پر ملزمان کو سزا یا بری کیا جاتا ہے شفاف ٹرائل کا موقع نہیں دیا جاتا جو آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔ فوجی عدالتوں کا قیام آرٹیکل 2‘ 4‘ 9 اور 10 سے بھی متصادم ہے۔ اس لئے ان فوجی عدالتوں کے قیام کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے