عمران خان نے افتخار چوہدری کیخلاف اہم ثبوت بابر اعوان کے حوالے کردیئے
اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کے ہتک عزت کے دعوے کے جواب میں ان کے عام انتخابات میں ہونیوالی مبینہ دھاندلی میں ملوث ہونے کے بارے میں اہم ثبوت اپنے وکیل بابر اعوان کے حوالے کر دیئے ہیں جنہیں وہ عدالت میں آئندہ سماعت پر پیش کریں گے۔ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے عمران خان اور جسٹس افتخار چوہدری کے درمیان شروع ہونے والی قانونی جنگ میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔