سمبڑیال،ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق

سمبڑیال،ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق

  

سمبڑیال (نامہ نگار)تھانہ سمبڑیال کے علاقہ میں ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا موقع پر جاں بحق جبکہ خاوند شدید زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے محلہ شاہین آباد نزد سول ہسپتال کا رہائشی محمد جاوید ولد رحمت اللہ اپنی موٹر سائیکل نمبر STL-6039 پر بیوی رخسانہ بی بی اور 12سالہ بیٹے عثمان کے ساتھ بیگووالہ جارہا تھا کہ وزیرآباد مین روڈ پر سبحان سی این جی کے قریب یو ٹرن پر اچانک ماں بیٹا موٹرسائیکل سے روڈ پر گرپڑے جو پیچھے سے آتی تیز رفتار بلا نمبری ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر کچلے جانے سے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ محمد جاوید حادثہ کے دوران شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کروادیاگیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، پولیس ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لے کر مصروف تفتیش ہے۔ دریں اثناء ماں بیٹے کی حادثہ کے دوران موت کی خبر سن کر گھر میں کہرام مچ گیا اور علاقہ کی فضا ء سوگوار ہوگئی ۔

مزید :

علاقائی -