فیصل آباد ڈکیتی ،راہزنی کی 22 وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات موٹر سائیکلوں سے محروم

فیصل آباد ڈکیتی ،راہزنی کی 22 وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات موٹر ...

  

فیصل آباد (بیورورپورٹ)ضلع بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈکیتی ٗ راہزنی اور چوری کی 22 وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے کی نقدی ٗ طلائی زیورات ٗ 6 موٹر سائیکل ٗ لیپ ٹاپ ٗ درجن بھر سے زائد موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے اس دوران صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں ڈاکو ناکہ لگا کر آنے جانے والوں کو لوٹتے رہے جبکہ ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے روڈ کو ٹریفک کے لئے بلاک کرکے شدید احتجاج کیا ٗ تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ چک 2 ج ب رام دیوالی کا رہائشی عامر موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم ڈاکوؤں نے روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر فائرنگ کر دی موٹر سائیکل سوار خوش قسمتی سے بچ گیا جس پر عامر کی قیادت میں درجنوں افراد نے مشتعل ہو کر سرگودھا روڈ کو ٹریفک کے لئے بلاک کرتے ہوئے دن بدن بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف شدید احتجاج کیا پولیس خلاف نعرہ بازی بھی کی بعد ازاں ڈی ایس پی کی یقین دہانی پر منتشر ہو گئے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ رحمانیہ روڈ پر شہباز کے میڈیکل سٹور سے 2 نامعلوم اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ روپے نقدی ٗ موبائل فون اور موٹر سائیکل ہنڈا 125 ایف ڈی این 3346 چھین کے لے گئے تھانہ نشاط آباد کے علاقہ بائی پاس سیم نالہ پر ریاض سے 3 ہزار روپے ٗ موبائل فون اور موٹر سائیکل ایس جی اے 4705 ٗ تھانہ ستیانہ کے نواحی چک 433 گ ب میں شہباز کے گھر سے نقدی اور طلائی زیورات ٗ تھانہ ترکھانی کے علاقہ دنگلی مراد آباد میں پرویز کے گھر سے 6 لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون ٗ تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ بھروال کالونی میں ذیشان سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون ٗ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ بسم اللہ کالونی میں تصور حسین کے گھر سے 80 ہزار روپے او ر2 تولے طلائی زیورات ٗ تھانہ ڈجکوٹ کے نواحی علاقہ مذہبی والا کے قریب رجب سے 84 ہزار روپے اور موبائل فون ٗ تھانہ سمن آباد کے علاقہ مقبول روڈ پر داؤد سے 5 ہزار روپے اور موبائل فون ٗ تھانہ گلبرگ کے علاقہ محمد پورہ میں وقاص کے گھر سے نقدی 3 تولے طلائی زیورات ٗ لیپ ٹاپ اور قیمتی سامان چھین لیا۔

مزید :

علاقائی -