شیخوپورہ ،احتجاجی بد اخلاقی کی شکار خاتون کا احتجاجی مظاہرہ خود سوزی کی دھمکی

شیخوپورہ ،احتجاجی بد اخلاقی کی شکار خاتون کا احتجاجی مظاہرہ خود سوزی کی ...

  

 شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ محلہ رحمان پورہ میں ایک ماہ قبل محنت کش تنویر احمد کی بیوی سے اجتماعی بد اخلاقی کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف متاثرہ خاندان اور اہل علاقہ نے پریس کلب شیخوپورہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیااور مطالبہ کیا کہ پولیس فی الفور ملزمان کو گرفتار کرکے قرا ر واقعی سزا دے وگرنہ بد اخلاقی کی شکار خاتون اپنے بچوں سمیت وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر خود سوزی کرلے گی، محنت کش تنویر احمد نے پریس کلب میں میڈیا کو بتایا کہ ایک ماہ قبل فیصل آباد کے علاقہ چک نمبر 129بشمولہ جھمرا کے رہائشی ملزمان نواز اختر اور شاہد تنویر نے اس کی عدم موجودگی میں گھر داخل ہو کر اس کی بیوی (الف) کیساتھ اجتماعی بد اخلاقی کرڈالی جس کی اطلاع ریسکیو 15پر کی گئی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ملزم نواز اختر کو گرفتار کرلیا اور بعدازاں اس کو رات گئے چھوڑ دیاجبکہ مقدمہ کے اندراج کیلئے پولیس کو درخواست دی گئی مگر پولیس نے بھی کاروائی سے انکار کردیا ، سیشن کورٹ میں دائر کی گئی رٹ پر پولیس نے مبینہ طور پر ملزمان سے ساز باز ہو کر عدالت کو غلط رپورٹ بھجوادی جس پر مقدمہ کے اندراج کیلئے عدالت عالیہ لاہور میں رٹ دائر کی گئی تو پولیس نے عدالت عالیہ کے حکم پر مقدمہ تو درج کرلیا مگر ملزمان کو گرفتار کرنے سے گریزاں ہے، انہوں نے بتایا کہ با اثر ملزمان کو پنجاب پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کے بھائی کی مبینہ پست پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے پولیس انہیں گرفتار کرنے سے گریزاں ہے ، انہوں نے آر پی او شیخوپورہ رینج اور ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا کہ وہ نامزد ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے انصاف اور تحفظ ایک ساتھ فراہم کریں، تاخیر کی صورت میں بد اخلاقی کی شکار خاتون اپنے اکلوتے بچے کے ساتھ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر خود سوزی کرلے گی۔ شیخوپورہ

مزید :

علاقائی -