شفیق آباد :پُر اسرار طور پر جاں بحق ہونیوالا سائیکل مکینک سپردخاک ملزمان کا سراغ نہ لگ سکا

شفیق آباد :پُر اسرار طور پر جاں بحق ہونیوالا سائیکل مکینک سپردخاک ملزمان کا ...

  

لاہور(کرائم سیل) شفیق آباد کے علا قہ میں پر اسرار طور پر جاں بحق ہونے والے سائیکل مکینک کی نعش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیاجبکہ مبینہ ملزمان کا تاحال پتہ نہ چل سکا۔ نمائندہ \"پاکستان\" سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول کے رشتہ دار یونس علی ،نعمان ،سلیمان اور دیگرنے بتایا کہ 7جنوری کی رات کو شفیق آباد کے علاقہ جلال پارک کا رہا ئشی محمدیونس اپنے گھر میں اپنے بیٹے کے ساتھ موجود تھا کہ اس سے ملنے کے لئے دو افراد گھر میں آئے اور رات تین بجے تک بیٹھے رہے۔ ان کے جا نے کے بعد یونس کے بیٹے نے دیکھا تو اس کا باپ بے حس وحرکت بیڈ پر پڑا تھا جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں درج کر کے لاش پو سٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کر وادی، گزشتہ روز پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کر کے لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق یونس کا اپنی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا اور وہ دو ماہ سے اپنے میکے تھی۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، مکمل پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی اصل حقائق واضح ہوں گے،کیس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -