رائیونڈ نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ کو قتل کر دیا ملزمان فرار
لاہور(کر ائم سیل) رائے ونڈ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے آزاد کشمیر کے رہائشی 42سالہ سیکیورٹی گارڈ کوقتل کر دیا، ملزمان موقع سے فرار، لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے میں جمع، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ رائے ونڈ کے علاقے گاؤں پاجیاں کے قریب واقع ہاؤسنگ سوسائٹی میں دوران ڈیوٹی آزاد کشمیر کے رہائشی 42سالہ سیکیورٹی گارڈ پرویز کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر ضرور ی کارروائی کے بعد پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے میں جمع کروادیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔