ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

  

 لاہور(کر ائم سیل) شہر میں مختلف وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی ،موبائل فونز ،موٹرسائیکلیں ،کاریں اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے فیز فائیو بی بلاک میں ڈاکوؤں نے شبیراحمد کے گھر سے 12لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ،شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شریف کے گھر سے 10لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور قیمتی سامان ،مصری شاہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے چودھری شفقت کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 9لاکھ روپے ،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان ،ملت پارک کے علاقے میں ڈاکوؤں نے جہانگیر کے گھر سے 7لاکھ روپے مالیت کا سامان ،نواں کوٹ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے جعفر کے گھر سے 8لاکھ مالیت ،کاہنہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے برکت علی کے ڈیرے سے 7لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان ،مزنگ کے علاقے میں شریف کے گھر سے 5لاکھ ،گجر پورہ میں ڈاکوؤں نے ظہیر کے گھر سے ساڑھے تین لاکھ اور کوٹ لکھپت کے علاقے میں ریاض کے گھر سے ڈاکوؤں نے اسلحہ کے ذور پر چار لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈ ،نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے ،ہنجر وال میں شہزاد اور اس کی فیملی سے دو لاکھ ،سول لائن میں زبیر اور اس کی فیملی سے اڑھائی لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی ،سٹی رائیونڈ میں نور احمد اور اس کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ جبکہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں گلفام اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چھین لی گئی ،سبزہ زار میں شکیل ،سمن آباد میں ریاض ،ریس کورس میں شفیق ،غالب مارکیٹ میں جنید ،گلبرگ میں فیاض ،نشتر کالونی میں فیض احمد ،شاہدرہ میں ریاست،وحدت کالونی میں جاوید ،ڈیفنس اے میں اکرام ،غازی آباد میں سلیم ،ہربنس پورہ میں فہد اور باغبانپورہ میں لیاقت سے ڈاکوؤں نے ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لئے ،لوئر مال ،شفیق آباد ،نولکھا،گوالمنڈی ،گلبرگ،اقبال ٹاؤن اور گارڈن ٹاؤن کے علاقوں سے موٹرسائیکلیں جبکہ لیاقت آباد ،جنوبی چھاؤنی اور ڈیفنس بی کے علاقوں سے کاریں چوری ہو گئیں ۔

مزید :

علاقائی -