2بچوں کے باپ کاقتل، پولیس ملزمان کاسراغ نہ لگاسکی

2بچوں کے باپ کاقتل، پولیس ملزمان کاسراغ نہ لگاسکی
 2بچوں کے باپ کاقتل، پولیس ملزمان کاسراغ نہ لگاسکی

  

لاہور(کرائم سیل) فیکٹری ایریا پولیس 2بچوں کے باپ کو قتل کر نے والے ملزمان کو ٹریس نہ کرسکی ۔دنیا میں نہ سہی آخرت میں تو انصاف ملے گا۔مقتول کے بچوں اور بیواہ کی روز نامہ’’پاکستان ‘‘سے درد بھری گفتگو۔تفصیلا ت کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ رحمان سٹی کا رہائشی رانا جاوید 6جنوری کو گھر سے کسی کام کے سلسلے میں نکلا تھا کہ گھر سے چند گز کے فا صلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے مقتول کے والد ذوالفقار کی درخواست پر مقدمہ تو درج کر لیا لیکن ابھی تک ملزمان کو ٹریس کرنے میں ناکام رہی ہے ،مقتول کے سسر اور ماں نے روز نامہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہماری کسی سے کو ئی دشمنی نہیں ہے،وزیر اعلیٰ سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دلا یا جا ئے۔جبکہ مقتول کی بیوہ نے کا کہنا تھا ہم غریب لو گ ہیں اگر دنیا میں انصاف نہ ملا تو آخرت میں تو ضرورملے گا۔

مزید :

علاقائی -