سعودی عرب کی حج مشنز دفاتر آف سیزن میں بند رکھنے کی ہدایات

سعودی عرب کی حج مشنز دفاتر آف سیزن میں بند رکھنے کی ہدایات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جدہ (محمد اکرم اسد سے) سعودی عرب نے پاکستانی سمیت کئی ممالک کو کہا ہے کہ وہ اپنے حج مشنز کے دفاتر جو مکہ مرکہ اور مدینہ منورہ میں ہیں ان کو ’’آف سیزن‘‘ میں بند کردیں جج مشترکہ کو صرف جج سیزن جو شوال سے محرم تک ہر سال ہوتا ہے میں ان دفاتر کو کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ جو پاکستانی مشن کو سرکلر ملا ہے اس میں وزارت جج کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے جج مشن کی صرف مخصوص چار مہینے کے لئے ہی کھولا جائے۔ اسی طرح کے نوٹسزبھارت، انڈونیشیا اور دوسرے ممالک کو بھی جاری کیے گئے ہیں ۔ یاد رہے کہ پاکستان کا حج مشن پورا سال کام کرتا رہتا ہے جس میں بڑی تعداد سٹاف کی ہوتی ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل حج اس کو ہیڈ کرتا ہے، اس کے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر حج ہوتے ہی ں جبکہ سارا سال پاکستان سے وزارت حج کے آفیشلز کسی نہ کسی بہانے وزٹ کرتے رہتے ہیں یہ نہ صرف قومی خزانے پر ایک بوجھ ہے ۔ پاکستانی کمیونٹی نے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھاری مشاہرے پر ڈائریکٹر جنرل اور دوسرا عملہ رکھنے کا کیا جواز بنتا ہے، پاکستان پہلے ہی مالی مسائل کا شکار ہے۔ آف سیزن

مزید :

صفحہ آخر -