بھارتی مبلغ ، 2 امریکی اور ایک سوئس پروفیسر کو کنگ فیصل ایوادڑ دیا گیا

بھارتی مبلغ ، 2 امریکی اور ایک سوئس پروفیسر کو کنگ فیصل ایوادڑ دیا گیا

  

 جدہ (بیورورپورٹ) کنگ فیصل فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو صدر و گورنر مکہ مکرمہ ریجن شہزادہ خالد الفیصل نے یہاں 37 ویں کنگ فیصل انٹرنیشنل انعام جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے 2015ء کے لئے اسلام کی خدمت پر کنگ فیصل ایواڈ ہندوستان میں اسلامی فاؤنڈیشن کے صدر ذاکر نائیک کو دیا گیا، اسلام کے لئے ان کی بڑی خدمات میں انہوں نے پیس نامی ٹی وی چینل بھی قائم کیا جو انگریزی، اردون، بنگالی زبانوں میں پروگرام پیش کرتا ہے جبکہ اس کا انگریزی چینل سوملین سے زیادہ لوگ دیکھتے ہیں۔ انہوں نے پہلے بھارت اور پھر کئی عرب و اسلامی ملکوں میں متعدد سکول قائم کئے یہ سکول غیر عرب طلباء کو ابتدائی عمر ہی سے عربی زبان اور قرآن کی تعلیم دیتے ہیں۔ سائنس (کیمسٹری) کیلئے سوئٹزرلینڈ کے پروفیسر مائیکل اور امریکہ کے پروفیسر عمر کو دیا گیا۔ میڈیسن میں عنام امریکہ کے پروفیسر جیفری ایوان گورڈن کو دیا گیا وہ واشنگٹن یونیورسٹی، جنوم سائنسز اور سسٹمز بائیولوجی کے سنٹر کے ڈائریکٹر ہیں اور اس شعبے میں ان کا بڑا کام ہے۔ عربی زبان اور ادب میں یہ ایوارڈ روک لیا گیا ہے کیونکہ انعام کی ضروریات نامکمل تھیں۔ اسلامک اسٹڈیز میں یہ انعام مدینہ منورہ ڈویلپمنٹ کمیشن کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر عبدالعزیز بن عبدالرحمان کاکی کو دیا گیا۔ انہوں نے مدینہ منورہ کے ثقافتی ورثہ پر اہم تحقیق کی تھی۔ دریں اثناء 2016ء کے لئے نامزدگیاں بھیجنے کی آخری تاریخ یکم مئی 2015ء مقرر کی گئی ۔

مزید :

صفحہ آخر -