وزیر داخلہ نے ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر افسروں،اہلکاروں کی رپورٹ مانگ لی

وزیر داخلہ نے ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر افسروں،اہلکاروں کی رپورٹ مانگ لی

  

 لاہور(وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی ایف آئی اے اکبر خان ہوتی کو حکم دیا ہے کہ پولیس کے علاوہ دیگر وفاقی محکموں سے ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران اور اہلکاروں کا جائزہ لے کر رپورٹ بھجوائی جائے۔ ان افسران کی چار سال کی کارکردگی کی رپورٹ ہونی چاہئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے محکموں سے آئے ان افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر واپس بھجوانے یا نہ بھجوانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولیس کو الگ رکھنے کا مقصد یہ بتایا گیا ہے پولیس کے اکثر افسران تفتیشی نکتہ نگاہ سے بہترین ریکارڈ کر کے حامل ہوتے ہیں۔ رپورٹ مانگ لی

مزید :

صفحہ آخر -