چیئرمین سینٹ کی سربراہی میں وفد فلپا ئن،انڈونیشیاء اور ملائشیاء کے دورے پر روانہ

چیئرمین سینٹ کی سربراہی میں وفد فلپا ئن،انڈونیشیاء اور ملائشیاء کے دورے پر ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین سینٹ اور ایشین پارلیمانی اسمبلی کے صدر سید نیئر حسین بخاری وفد کے ہمراہ فلپا ئن،انڈونیشیاء اور ملایئشیاء کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ سید نیئر حسین بخاری فلپا ئن میں فلپایئن کی اسمبلی کے سپیکر، جکارتامیں انڈونیشیاکے سینیٹ کے صدر اور کولالمپر میں ملایئشیہ کے پالیمنٹ کے صدر سے ملاقاتیں کریں گے۔چیئرمین سینیٹ تینوں پرلیمانوں کے اہم عہدیداران سے بھی ملیں گے اور ایشین پارلیمانی اسمبلی کو مزید فعال بنانے ، پارلیمانیوفود کے ذریعے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے، عوامی نمائندوں کے ذریعے ایشین ممالک کے مشترکہ مسائل کے حل اور تجارتی حجم میں مزید اضافہ کرنے پر مذاکرات ہوں گے۔ چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کے ہمراہ سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر جہانگیر بدر اور سینیٹر سیف اللہ مگسی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ دورے پر روانہ

مزید :

صفحہ آخر -