وفاقی حکومت کابینظیر سٹاک آپشن سکیم ختم کر نے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کابینظیر سٹاک آپشن سکیم ختم کر نے کا فیصلہ

  

 لاہور (وقائع نگار)وفاقی حکومت نے بینظیر سٹاک آپشن سکیم ختم کر نے کا فیصلہ کر لیا جس سے پارلیمنٹ سے جلد حتمی منظوری لیے جانے کا امکان ہو گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے دور حکو مت میں پاکستان کے 150قومی اداروں کے ملازمین کو بھی ادارے کے 12فیصد حصص دینے دینے کیلئے بینظیر اسٹاک آپشن سکیم شروع کی مگر (ن) لیگ کی موجودہ حکو مت نے ابھی تک مذکورہ اداروں کے ملازمین کو انکے حصص کا منافع نہیں دیا ، اب باقاعدہ طور پر اس سکیم کو ختم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وزیر اعظم نے بھی اسکی منظور دیدی ہے ، حتمی منظوری پارلیمنٹ سے لی جائیگی جسکے بعد یہ سکیم ختم کر دی جائیگی ۔ سٹاک آپشن سکیم

مزید :

صفحہ آخر -