موسسہ جنوبی ایشیاء کے چےئرمین اور معلمین کے انتخاب کا پہلا مرحلہ مکمل

موسسہ جنوبی ایشیاء کے چےئرمین اور معلمین کے انتخاب کا پہلا مرحلہ مکمل

  

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)موسسہ جنوبی ایشیاء کے چےئرمین اور معلمین کے انتخاب کا پہلا مرحلہ مکمل، 8ایگزیکٹو ممبران منتخب،چےئرمین موسسہ جنوبی ایشیاء رافعت بدر 8ایگزیکٹو ممبران میں 209ووٹ لے کر سر فہرست رہے،وزیر حج بندر بن حجاز 4ایگزیکٹو ممبران کے نام آج دیں گے اورکل 12 ایگزیکٹو ممبران کونسل منگل اور بدھ کو نئے چےئرمین موسسہ جنوبی ایشیاء کا انتخاب کریں گے ،رافعت بدر کی پوزیشن مضبوط،دوبارہ چےئرمین بننے کے امکانات روشن،رفعت بدر کے ساتھ دیگر منتخب ہونے والے 7ایگزیکٹو ممبران ڈاکٹر سیفی نے 91ووٹ،ماجد دانش نے 51ووٹ،خالد رمضانی نے 51ووٹ،نبیل اکبر نے50ووٹ،ذکی حریری نے 47ووٹ،میزان مصطفی نے43ووٹ اور سعد سکندر نے 45 ووٹ حاصل کیے 23ربیع الثانی تک چےئرمین موسسہ کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہونا ہے اس کے بعد معلمین کا انتخاب بذریعہ آپشن مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع ہو گا ،23مارچ2015ء سے پہلے چےئرمین اور معلمین کا انتخاب مکمل کرنے کا حدف دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -