وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کااظہار تعزیت

وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کااظہار تعزیت

  

 لاہور(پ ر) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے شاعرو ادیب اشرف قدسی،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن،سینئر صحافی شہزادہ عرفان کے والد اورقومی ہاکی ٹیم کے منیجرشہناز شیخ کی اہلیہ کے انتقال پر رنج و دکھ کااظہار کیاہے۔وزیر اعلی نے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں سوگوارخاندانوں سے ہمدردی اورتعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کی ارواح کو جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔

مزید :

صفحہ آخر -