اپریل میں سرکاری حج سکیم کی درخواستیں وصول کیے جانے کا امکان

اپریل میں سرکاری حج سکیم کی درخواستیں وصول کیے جانے کا امکان

  

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودیہ سے (ایم او یو)سائن ہونے کے بعد حج پالیسی2015ء کی تیاریاں زور شور سے شروع،20مارچ سے پہلے حج پالیسی کا اعلان ہدف مقرر،اپریل میں سرکاری حج سکیم کی درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر شروع کیے جانے کا امکان ،اس سال بھی قرعہ اندازی نہیں ہو گی ،ایزی پیسہ کے ذریعے درخواستیں جمع کرنے کی تجویز بھی زیر غور،ریڈ ایبل پاسپورٹ ،نادرہ کا شناختی کارڈ جس کی میعاد 31مارچ2016ء تک لازمی،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف گزشتہ سال سے بھی سستاحج پیکج رکھنے پر بضد،سعودیہ میں سستی عمارتوں کے حصول میں مشکلات اور حاجیوں کے لیے لازمی کھانا کی شرط کی وجہ سے سرکاری حج2015ء پونے تین لاکھ سے3لاکھ تک ہونے کا امکان ہے،وزارت مذہبی امور نے ائیر لائن سے حج کرایہ اور تجاویز مانگ لیں،وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی2015 ء کا پل صراط عبور کرنے کے لیے سر جوڑ لیے،روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کا آغاز،پرائیویٹ حج پالیسی کو حتمی شکل دینے کے لیے 15مارچ کے بعد ہوپ سے مشاورت شروع ہو گی

مزید :

صفحہ آخر -