ہوپ کے مرکزی چےئرمین حاجی مقبول احمد اورپنجاب کے چےئرمین احسان اللہ سعودیہ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ہوپ کے مرکزی چےئرمین حاجی مقبول احمد اورپنجاب کے چےئرمین احسان اللہ سعودیہ ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ کے مرکزی چےئرمین حاجی مقبول احمد اورپنجاب کے چےئرمین احسان اللہسعودیہ کے کامیاب دورے کے بعد گزشتہ رات وطن واپس پہنچ گئے،پرائیویٹ حج سکیم اس سال بھی مثالی رہے گی ہوپ کے رہنماوٗں کا عزم،ہوپ (کے پی کے) کے صدر مسعود شنواری ،حاجی ثناء للہ بھی وطن واپس پہنچ گئے ،ان کا کہنا ہے کہ حج آرگنائزر کو حج کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے حل کے لیے سعودی حکام سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئی ہیں وفاقی وزیر سردار محمد یوسف،وفاقی سیکرٹری عامر سہیل مرزا،جوائنٹ سیکرٹری حج محمد فاروق کی حج2015ء کے اپریشن کو مثالی بنانے کے لیے کوششیں قابل ستائش ہیں،سرکاری اور پرائیویٹ حج دونوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہوپ کے ساتھ مشاورت کے ذریعے آگے بڑھنے کا عمل بھی قابل تحسین ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -