ملک گیر احتجاج کیلئے عمران خان کے ٹائیگرزکی فورس تیار ہوچکی ،عبد العلیم خان

ملک گیر احتجاج کیلئے عمران خان کے ٹائیگرزکی فورس تیار ہوچکی ،عبد العلیم خان

  

 لاہور( جنرل رپورٹر) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہر جگہ عوام کے منہ سے \"گو نواز گو \"سچ نکل رہا ہے حتیٰ کہ نواز لیگ کے کارکن بھی یہ مقبول نعرہ لگانے سے باز نہیں آتے ،پی ٹی آئی کے آئیندہ کے ملک گیر احتجاج کیلئے عمران خان کے ٹائیگرزکی فورس تیار ہوچکی ہے نوجوانوں کے آج بھی مقبو ل ترین لیڈر عمران خان ہیں یہ نوجوان تبدیلی کے حق میں پہلے ہی فیصلہ دے چکے ہیں وہ آئند ہ بھی اس مشن کا بھر پور ساتھ دینگے ۔حکمران کسی غلط فہمی میں نہ رہیں خیبر سے کراچی تک حالات بدل چکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران ٹائیگر فورس کے ضلعی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ آئی ٹی ایف کی تنظیم سازی مکمل ہونا خوش آئند اقدام ہے عبدالعلیم خان نے عمران ٹائیگر فورس کے صدر سید راشد ریاض اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی اورتمام ٹاؤنز میں آئی ٹی ایف کے عہدیداران کے اعلان پر مبارکباد دی اور شاندار کنونشن کے انعقاد کو سراہا ۔انہوں نے عمران ٹائیگر فورس کے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کیئے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ایم پی اے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ نوجوان ہی پی ٹی آئی کا اصل سرما یہ ہیں پیسہ کمانے کیلئے آنے والے حکمرانوں کی کارکردگی دل کے ہسپتال کی ایمرجنسی میں زمین پر لیٹے مریضوں سے ظاہر ہوتی ہے عمران ٹائیگر فورس کے ضلعی صدر سید راشد ریا ض نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان عمران خان کے دست وبازو ہیں ہم انشاء اللہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے دن رات کام کرینگے انہوں نے آئی ٹی ایف کے تنظیمی امور کی سر پرستی کرنے پر ضلعی صدر عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر شعیب صدیقی ،جمشید اقبال چیمہ ،مہر واجد عظیم ،میاں یامین ٹیپو ،میاں جاوید علی ،حافظ فرحت ،میاں افتخار ،آئی ایس ایف کے ضلعی صدر گلزیز اقبال ،سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون اور شیخ عامر بھی موجود تھے ۔اس موقع پرتحریک انصاف کے کارکنوں نے زبردست انداز میں گو نواز گو،کون بچائے گا پاکستان عمران خان اور عمران ٹائیگر فورس کے حق نعرے بازی کی اور زبردست جوش و خروش کا اظہار کیا ۔ آئی ٹی ایف کے عہدیداران میاں محمد طارق ،فیصل جٹ ،رضوان شگفت،فہد ڈوگر ،وسیم جبار،معین خان ،کرامت گجر،شجاع خا ن اور دیگر نے شرکت کی ۔ عبد العلیم

مزید :

صفحہ آخر -