متحدہ سے جب پردہ اٹھتا ہے،جماعت اسلامی پر پابندی کا مطالبہ کرتی ہے ،امیر العظیم

متحدہ سے جب پردہ اٹھتا ہے،جماعت اسلامی پر پابندی کا مطالبہ کرتی ہے ،امیر ...

  

 لاہور)پ ر(سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ایم کیو ایم کے جرائم پر سے جب بھی پردہ اٹھتا ہے،وہ خفت مٹانے کیلئے جماعت اسلامی پر پابندی کا مطالبہ لے بیٹھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آئین اور قانون کی پابندی کرنے والی جماعت ہے ۔ پریس کانفرنسوں کے ذریعے حقائق کو جھٹلایا نہیں جاسکتا ۔تحقیقاتی ادارے کراچی میں جاری قتل و غارت گری کے متعلق اچھی طرح جانتے ہیں ۔ایم کیو ایم جماعت اسلامی پر سیخ پا ہونے کی بجائے جے آئی ٹی کی رپورٹ کا جواب دے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کی طرف سے حب الوطنی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے ۔ایم کیو ایم بوری بند لاشوں اور بھتہ خوری کی موجدہے ۔اس کے دہشت گرد اجمل پہاڑی اور دیگر نے ہندوستان میں ٹریننگ لینے کا اعتراف کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پابندی جماعت اسلامی پرنہیں ایم کیو ایم پر لگنی چاہئے۔ایم کیو ایم نے 25سال سے کراچی کے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ امیر العظیم

مزید :

صفحہ آخر -