تحریک انصاف سینٹ کے الیکشن میں صرف خیبر پختون خوامیں حصہ لے گی،اسد عمر

تحریک انصاف سینٹ کے الیکشن میں صرف خیبر پختون خوامیں حصہ لے گی،اسد عمر

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سینٹ کے الیکشن میں صرف خیبر پختون خواہ میں حصہ لے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن پر حکومت سے ٹرم آف ریفرنس پر بات رکی ہوئی ہے ، دھاندلی زدہ حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اگر نوازشریف سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی تھک گئی ہے تو وہ غلطی پر ہیں۔انہوں نے کہاکہ دھرنے کی سیاست کے 126 دن عمران خان کی سیاست کے کامیاب دن تھے اور عمران خان کی قیادت میں نوجوان نیا پاکستان بنائیں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ کے پی کے کے حلقے کھلوانے کو تیار ہیں ، حکومت اپنے بندے کی لکھی ہوئی تجاویز بھی نہیں مان رہی ، مسئلے کا حل یا مذاکرات سے ہوگا یا پھر سڑکوں پر عوام کرے گی۔ اسد عمر

مزید :

صفحہ آخر -