دہشت گرداسلام اور پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کررہے ہیں،شرجیل میمن

دہشت گرداسلام اور پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کررہے ہیں،شرجیل میمن

  

 کراچی( آئی این پی )سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے بیرون ملک سے ملے ہوئے ہیں۔ ان کا مقصد اسلام اور پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرکے پاکستان کو دہشتگردی کی نرسری قرار دینا ہے۔ ہماری عوام اب باشعور ہوچکی ہے اور انہیں اس بات کا بخوبی علم ہے کہ یہاں ہونے والی دہشتگردی کون اور کیوں کررہا ہے۔ ہمارا مذہب اقلیتوں کے تحفظ کا درس دیتا ہے اور پاکستان کے آئین کے تحت اقلیتوں کو یہاں مکمل آزادی ہے۔ نفرتیں پھیلانے والی سوچوں کے خلاف اب ہم کو متحدہ ہونا ہوگا اور اتحاد سے ہی ہم ان سازشوں کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ وہ اتوار کو پاکستان علماء کونسل سندھ کے تحت منعقدہ پیام امن کنونشن سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ کنونشن سے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی، مولانا زاہد محمود قاسمی، مولانا امجد، مولانا طارق محمود مدنی، مولانا عبدالماجد فاروقی، مولانا حبیب الرحمان، قاری محمد اعظم فاروقی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ محمد احسان صدیقی، محمد مشتاق کلوٹہ، مفتی محمد یوسف قصوری، مولانا محمد ساجد، مسلم لیگ (ن)علی اکبر گجر، بشپ اعجقز، پنڈت شام لعل شرما سمیت تمام مکاتب فکر اور مسالک و مذاہب کے علماء کرام اور رہنماؤں نے خطاب کیا۔ شرجیل میمن

مزید :

صفحہ آخر -