لاہور میں چھٹی کے موقع پر سارا دن پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا

لاہور میں چھٹی کے موقع پر سارا دن پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا

  

لاہور (خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز اتوار کی چھٹی کے موقع پر پتنگ بازی کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ہے۔ اور دن بھر شہر کے مختلف علاقوں میں ’’بوکاٹا‘‘ کا سلسلہ جاری رہا ہے جس میں رنگا رنگ اور مختلف سائز کی پتنگیں دن بھر آسمان پر نظر آتی رہی ہیں، جس پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رہا ہے اور شہریوں نے پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے شروع ہونے پر شدید احتجاج کیا ہے اور وزیر اعلیٰ اور ڈی سی او لاہور اور سی سی پی او پولیس سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔ شہر کے جن علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ہے ان آبادیوں میں گڑھی شاہو، قلعہ گجر سنگھ، مصطفےٰ آباد، شاہدرہ، لوہاری گیٹ، کوٹ لکھپت، ہجروال، ہربنس پورہ، غازی آباد، مغل پورہ، سمن آباد، ساندہ، کوٹ خواجہ سعید، باغبانپورہ سمیت شالامار کی آبادیوں مدینہ کالونی، قمر الدین پارک اور غوثیہ کالونی میں دن بھر خونی کھیل کا سلسلہ جاری رہا۔ پتنگ بازی

مزید :

صفحہ آخر -