ٹیک سوسائٹی کے الیکشن میں پروگریسو گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیک سوسائٹی کے الیکشن میں پروگریسو گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب

  

 لاہو)ر اپنے نمائندے سے) صوبائی دارلحکومت کی حدود میں آنے والی انجیئرنگ کو پرآٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی( ٹیک) کے سال 2015ء کے انتخابات میں پروگریسو گروپ بھاری ووٹوں کی اکثریت سے فتح یاب رہا ۔باالمقابل سامنے آنے والے گروپ ٹیک فورم کو صدر،جنرل سیکرٹری،نائب صدر اور فنانس سیکرٹری کی سیٹوں پر شکست ہوئی ۔جیتنے والے گروپ کے امیدوار کے خوشی سے بھنگڑے، شکرانے کے نوافل ادا کیئے اور ٹیک سوسائٹی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا محکمہ کوپرآیٹو کے زیر نگرانی کے ہونے والے انتخابات احسن طریقے سے کی جانے والی تیاری، مانیٹرنگ اور ججز کا کردار ادا کرنے والے کوپرآیٹو سٹاف کی حکمت عملی کو تمام ممبران نے پسند کیا مزید معلوم ہوا ہے کہ صوبائی دارلحکومت میں برلب نہر ڈاکٹر ہسپتال کے بالمقابل سوسائٹی انجیئرنگ کوپرآیٹو ہاؤسنگ سوسائٹی(ٹیک) میں عہدیداران کے چناؤ کے لئے گذشتہ روز 8 دسمبر کو صبح 9 بجے سے لے کر شام 4 بجے تک پولنگ کا سلسلہ جاری رہا جس میں ٹیک سوسائٹی کے400 سے زائد ممبران نے حصہ لیا الیکشن کے فتح کے لئے پروگریسو ٹیک فورم کے نام سے دو گروپ سامنے آئے سوسائٹی ممبران کی اکثریت کے حاصل ہونے کے دعوے دار دونوں گروپوں کی جانب اپنے اپنے نامزد امیدواران کی سپورٹ کے لئے بھر پور طریقے سے انتخابی مہم چلائی گئی پروگریسو گروپ کی جانب سے صدر کے عہدے پر منظور احمد شیخ کو نامزد کیا گیا جبکہ ٹیک فورم کی جانب سے صدر کے امیدوار محمد مشتاق احمد کو نامزد کیا گیا اسی طرح پروگریسو گروپ کی جانب سے نامزد کیے جانے والے امیدواران میں نائب صدر میاں محمد جمیل، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد صادق، فنانس سیکرٹری محمود الرحمٰن چغتائی کو نامزد کیا گیا ایگزیکٹو ممبرز میں سے میاں نبیل اشرف، انجنیئر مفظر اقبال چیمہ، محمد جمیل کشکوری، انجنیئر حسن شہزاد زیدی، انجینئر رانا طارق، ڈاکٹر فرزانہ کشور، کے نام بھی سر فہرست میں اس کے علاوہ ٹیک فورم کی جانب سے نامزد کیئے جانے والے امیدواران میں فوزیہ فرید خان نائب صدر، انجنیئر محمود محد مہلی جنرل سیکرٹری اور شیخ محمد سلیم احسن کو فنانس سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایگزیکٹو ممبرز میں جواد حیدر، انجینئر محمد عظیم، شیخ محمد افضل، مامون حفیظ، کیپٹن (ر) محمد ارشد، انجینئر محمد شجاعت اللہ خان نیازی، انجینئر میاں اظہر علی، ڈاکٹر اطہر خان اسلم، انجینئر زیاض حیدر، بشرا خلیل طور اور خاور ضیاء رحمان کے نام سرفہرست نظر آئے شام8 بجے نتائج کے اعلان کے بعد پروگریسو گروپ کو فتح یاب قرار دے دیا گیا فتح یاب ہونے والے گروپ نے ٹیک سوسائٹی نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا جبکہ محکمہ کوپرآیٹو کی جانب سے ٹیک سوسائٹی میں ہونے والے انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے اسسٹنٹ رجسٹرار معظم خان، اسسٹنٹ رجسٹرار سرفراز اعوان، ممحمد حسن سمیت دیگر سٹاف نے بھی اپنی حکمت عملی کے سبب سوسائٹی کے تمام ممبران سے بھی داد وصول کی۔ ٹیک سوسائٹی

مزید :

صفحہ آخر -