پنجاب میں غیر قانونی افغان مہاجرین کیخلاف سرچ آپریشن تیزی آ گئی
لاہور( وقائع نگار خصوصی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمد سکھیرا کی ہدایات پر صوبے بھر میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کو ناکام بنانے کے لئے پنجاب پولیس دیگر ایجنسیوں کے ساتھ انٹیلی جنس شےئرنگ کے لئے مستقل رابطے میں ہے اور خصوصی طور پر صوبے میں غیر قانونی طور پررہائش پذیر غیر ملکیوں اور افغان مہاجرین کے بارے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور مصدقہ اطلاعات کے بعد ان کے غیر قانونی ٹھکانوں پر پولیس چھاپوں کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پنجاب پولیس نے مختلف چھاپوں کے دوران1133غیر قانونی رہائش پذیر افغانیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ جن میں لاہور پولیس نے84،شیخوپورہ7، گوجرانوالہ نے457راولپنڈی88، سرگودھا99، فیصل آباد89،ملتان82، ساہیوال31، ڈی جی خان61اور بہاولپور پولیس نے 135غیر قانونی افغان مہاجرین کو گرفتار کر کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔