ہائی وے پٹرول نے34ملزمان گرفتار 10گمشدہ بچے ورثاء کے حوالے کر دئیے

ہائی وے پٹرول نے34ملزمان گرفتار 10گمشدہ بچے ورثاء کے حوالے کر دئیے

  

لاہور ( وقائع نگار خصوصی)پنجاب ہائی وے پٹرول نے2اشتہاریوں سمیت 34ملزمان گرفتار کر لئے جبکہ چوری شدہ کار، موٹر سائیکل اورناجائز اسلحہ برآمد۔نیز 10گمشدہ بچے ورثاء کے حوالے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدرعارف والا،تھانہ صدرفضل پور کے اشتہاریوں اللہ رکھا اور مشتاق جبکہ تھانہ صدرراجن پورکے مفرورمحمد شفیع کو گرفتارکیا۔دریں اثناء فیصل آبادسے چوری کی گئی کار نمبر330/MLFبرآمد کر کے ملزمان علی رضا اورنصیرکو حراست میں لیااسی طرح چوری شدہ موٹرسائیکل نمبر 6768/LYK برآمد کر کے ملزمان اختر علی اوراحسان اللہ کوگرفتارکیاگیا۔مزید برآں ملزمان بادل حسین،اصغر علی،وارث علی سے3 ڈبل بیرل بندوقیں42کارتوس،غلام شبیر،عمران،شاہد،عمردراز،ساجدخان اورعلی حسن سے5پسٹل99گولیاں،شہزاد،نبیل،ثاقب،اکرم اور سلیم سے14لیٹر شراب،منوراور جہانگیر سے460گرام چرس،احمد علی اور آصف سے88کلو گرام مردہ گوشت، وقاص اور الہی بخش سے 2عددچوری شدہ مویشی،ابراہیم اورمشتاق سے9ہزار مالیت کی چوری شدی لکڑی،عثمان سے چوری شدہ پنکھابرآمدکیا۔علاوہ ازیں نشہ میں دھت مدثر،علی رضا،عابد،اللہ دتہ اور مالک کو حراست میں لیاگیا اورگمشدہ بچوں ذیشان ارسلان،عمران،رمضان،حریم،نوید،ابنارمل عبدالحمید،علی عبد اللہ یونس اور شکیل کو بعد تلاش ان کے ورثاء کے حوالے کیاگیا۔ ہائی وے پٹرول

مزید :

صفحہ آخر -